: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برازیل،10مارچ(ایجنسی) برازیل میں مچھر سے پیدا ہونے والے زيكا وائرس سے ہونے والی مائکروسفیلی کے مریضوں کی تعداد 4،976 تک پہنچ گئی ہے گزشتہ ہفتے یہ اعداد و شمار4،863 مریضوں کا تھا۔ ملک کی وزارت صحت کے
مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں زيكا کے 641 نئے کیس درج کیے گئے تھے جبکہ اس ہفتے 745 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ زيكا وائرس سے زیادہ تر حاملہ خواتین متاثر ہوتی ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے جنین میں دماغ کی نشوونما رک جاتی ہے جس سے مائکروسفیلی نامی دماغی بیماری ہوجاتی ہے۔